سپریم کورٹ،عام انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواستیں مسترد ،تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا
ہفتہ 13 دسمبر 2014 19:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات 2013ء کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی گئیں ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2013ءکو کالعدم قرار دینے سے متعلق تین درخواستوں پر تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل فیصلہ سنایا تھا یہ درخواستیں سابق جسٹس شاہد صدیقی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں زاہد اور ایک شہری داﺅد کی جانب سے الگ الگ دائر کی گئی تھیں اور عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد درخواستیں خارج کردی تھیں ۔
چیف جسٹس ناصر الملک نے درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 225 کی موجودگی میں انتخابی نتائج کو کیسے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
آرٹیکل 225 کے تحت کسی بھی الیکشن کے نتیجہ کو صرف الیکشن ٹریبونل میں ہی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے ان نکات پر عدالت کی معاونت کرنے میں نا کام رہے۔
آئینی اور قانونی نکات پر درکار معاونت نہ ملنے پر عدالتی کاروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اگر درخواستوں کو منظور کر لیتی تو تمام ممبران پارلیمنٹ اپنی رکنیت سے محروم ہو جاتے۔ دائر درخواستوں میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو فریق تک نہیں بنایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے جن ممبران کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی انھیں بھی فریق نہیں بنایا گیا۔ عدالتی فیصلے سے ممکنہ متاثرہ شخصیات کو فریق نہ بنانا انھیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کرنا ہے۔ عدم شواہد ،لازمی شخصیات کو فریق نہ بنانے پر درخواستیں نا قابل سماعت ہیں۔ انتخابی دھاندلی کے الزامات سے متعلق کوئی دستاویز منسلک نہیں کی گئی۔ ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی میں عدالتی کاروائی کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.