حیدرآباد میں ”الطاف حسین یونیورسٹی“ کے باقاعدہ اعلان پر ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے سیکٹرایچ کے زیرِ اہتمام دعوتِ حلیم کی تقریب کا انعقاد

پیر 15 دسمبر 2014 22:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) حیدرآباد میں ”الطاف حسین یونیورسٹی“ کے باقاعدہ اعلان پر ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے سیکٹرایچ کے زیرِ اہتمام دعوتِ حلیم کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سیدوسیم حسین ،زبیر احمد خان، انجینئر صابر حسین قائمخانی اور انجینئر راشد خلجی سمیت سیکٹرایچ کے ذمہ داران و کارکنان اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعوت ِحلیم کی تقریب سے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں” الطاف حسین یونیورسٹی “کاقیام حیدرآباد کی عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو پاکستان کو مستقبل کے انمول معمار فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کی مخالفت کرنے والی علم دشمن قوتیں یا درحقیقت اب بھی سندھ تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ابتداء بھی قائدِ تحریک ہیں اور ہماری انتہا بھی الطاف حسین ہیں کوئی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو باطل قوتوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ہوگا ۔تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد الطاف حسین کے وفاداروں کا شہر ہے اور اس شہر میں ہر شے الطاف حسین کے نام منسوب ہے ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے ہمیشہ قوم کے اجتماعی مفادات کیلئے قربانیاں دیں ہیں اور ہمیں ان کی پیروی کرنی چاہئییاور اپنا احتساب کرتے رہنا چاہئیے کہ ہم الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عمل کر رہے ہیں یا نہیں اگر نہیں تو ہمیں فوری طور پر اپنی اصلاح کرنی چاہئیے۔تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم کا خاتمہ انقلابی تحریکوں کے جنم سے ہوتا ہے اور حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا قیام ظالم و جابر حکمرانوں کیخلاف انقلابی تحریک کی فتح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم وہ انقلابی تحریک ہے جس کے آغاز کے پہلے دن سے ہی حیدرآباد میں یونی ورسٹی کا قیام اس کے منشورکا حصہ تھا جو الحمداللہ پورا ہونے جا رہا ہے ۔تقریب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زمین پر قبضہ کی سوچ نے ہمیشہ ملکوں کو تقسیم کیا اور حقوق کی فراہمی نے ہمیشہ ملکوں کو مضبوط اور مستحکم کیا ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا مطالبہ جائز حقوق کی آواز ہے اور مظلوموں کی یہ آواز الطاف حسین کی شکل میں بلند ہورہی ہے ۔ اس تقریب میں حیدرآباد کے پرنٹ و الیکٹراونک میڈیا کے نمائندے ،کیمرامین اورفوٹو گرافرز بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا کا بھی کیمپ لگایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :