توانائی کے شعبے میں جاری زیرِ گردش قرضوں کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیارکرگیا، زیرِ گردش قرضے 581 ارب 32کروڑ تک جا پہنچے ،
میجر ڈیفالٹرز میں حکومت سندھ اورآزاد کشمیر شامل ،تیسرا نمبر نجی شعبے کا ہے
پیر 15 دسمبر 2014 23:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) توانائی کے شعبے میں جاری زیرِ گردش قرضوں کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیارکرگیا ہے، زیرِ گردش قرضے 581 ارب 32کروڑ تک جا پہنچے ہیں۔
(جاری ہے)
میجر ڈیفالٹرز میں حکومت سندھ اورآزاد کشمیر شامل ہیں، تیسرا نمبر نجی شعبے کا ہے ، اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاور سیکٹر کی وصولیوں کا حجم 357ارب 72کروڑ روپے رہا جب کہ اس عرصے میں 425 ارب 92 کروڑ روپے کی بلنگ کی گئی۔
نجی شعبے کے واجبات کا حجم 12فیصد اضافے کے ساتھ398 ارب 85 کروڑ روپے رہا، وفاقی حکومت اور ذیلی اداروں کے واجبات 8 ارب 75کروڑ ہیں ۔ حکومت سندھ اورآزاد کشمیر کے واجبات کا حجم بالترتیب 63 ارب 28 کروڑ اور44 ارب 18کروڑ روپے ہے ۔کے الیکٹرک کے ذمہ 28ارب روپے واجبات ہیں، پنجاب اور کے پی کے نے بالترتیب 4 ارب84کروڑ اور 20ارب 72کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان کے ذمہ واجبات کا حجم 7ارب 33 کروڑ روپے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.