امریکا اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کررہے ہیں، کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ ہم داعش کو کمزور کریں گے بلکہ ہم اسے تباہ کرکے ہی دم لیں گے،

امریکی صدر براک اوباما کا نیو جرسی میں فوجیوں سے خطاب

منگل 16 دسمبر 2014 23:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء) امریکی صدر باراک اوبامانے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرکے دم لیں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اوبامہ نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کررہے ہیں، کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ ہم داعش کو کمزور کریں گے بلکہ ہم اسے تباہ کرکے ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکا کے خطرے کا باعث ہیں، انہیں کہیں بھی محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے، اس دورے میں نیو جرسی کے گورنر کرِس کرسٹی بھی صدر اوباما کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :