سانحہ پشاور سیاستدانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ، سید خورشید شاہ
بدھ 17 دسمبر 2014 12:54
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور سیاستدانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،سیاسی قیادت کو دہشتگردوں کیخلاف سخت فیصلے کرنے ہونگے ، سیاستدانوں کو حکومت بچانے اور گرانے سے نکل کر دہشتگردی کیخلاف اکٹھے ہونا ہوگا ۔ پشاور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو دہشتگردوں نے شہید کیا جو ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مزید سیاست کرنے کی بجائے دہشتگردی کیخلاف ایک ہی بیج پر آنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرنا پڑے گی ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے سیاستدان آپس میں الجھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ملک میں حکومت بچاؤ اور حکومت گراؤ کی پالیسی پر گامزن ہیں سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن پاکستان کو توڑا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ملک کے لیے اکٹھے ہونا ہوگا اور دہشتگرد کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتا اس میں بیرونی سازش بھی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل میں اتنا آگے چلے گئے ہیں عوام کے تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں سیاستدانوں کو بیٹھ کر دہشتگردی کیخلاف مل بیٹھ کر سوچنا ہوگامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.