یمن : بم دھماکے میں 15 طالبات ہلاک

بدھ 17 دسمبر 2014 13:34

یمن : بم دھماکے میں 15 طالبات ہلاک

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) یمن میں ایک اسکول کی پندرہ طالبات خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئیں۔ یمنی حکام کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع قصبے ردعا میں مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے ایک مقامی رہنماءکو کار بم حملے سے نشانہ بنایا تاہم اسکول طالبات کی بس ہدف بن گئی جس کے نتیجے میں پندرہ بچیوں سمیت پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا اس طرح کے حملے القاعدہ کی جانب سے ہی کرائے جاتے ہیں۔ یمنی وزارت دفاع نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدل دہشت گرد شہریوں کے مکانات اور بچوں کی اسکول بسوں ک نشانہ بنارہے ہیں۔ یہ کار بم حملہ عبداللہ ادریس نامی ایک مقامی باغی رہنماءکے گھر کے باہر کیا گیا تھا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیوں نے باغی رہنماءکے گھر اور چیک پوائنٹ سے خود کو ٹکرا کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہاں قریب سے گزرنے والی بس لپیٹ میں آگئی جس سے پندرہ بچیاں ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :