سانحہ پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے بچوں ،اساتذہ کی غائبانہ نماز ِ جنازہ پنجاب اسمبلی میں ادا کی گئی
بدھ 17 دسمبر 2014 16:55
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ معصوم بچوں اور اساتذہ کی غائبانہ نماز ِ جنازہ پنجاب اسمبلی میں ادا کی گئی۔ غائبانہ نمازِ جنازہ میں قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی خان گورچانی، سینئرسیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر ،عارف شاہین سٹاف افیسر ٹو سپیکر،محمد اکبر سٹاف افیسرٹو ڈپٹی سپیکرو دیگر افسران سمیت پنجاب اسمبلی کے تمام ملازمین نے شرکت کی اورشہدا کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ دہشت گردوں کی طرف سے قوم کے دل کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرا صدمہ ہے ۔بچوں پر حملے سے ثابت ہوا کہ دہشت گرد صرف پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔(جاری ہے)
دہشت گرد عظیم پاکستانی قوم کے عزم کو کم نہیں کر سکتے ۔
وحشی درندوں اور ان کے نا یدہ سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے اور آخری دہشت کرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں جو عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔پنجاب حکومت سوگوار خاندانون کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام پارٹیزاپنے سیاسی اختلافات ختم کر کے ایک ہونا چاہئے تا کہ ملک سے دہشت گردی کا ملکر خاتمہ کر سکیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کامیابیوں کے ساتھ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکاہے ،تھوڑا سفر باقی ہے جسے مل کر طے کرنا ہو گا۔جس کے لئے قوم کا متحد ہوناضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو ضربِ عضب میں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.