شرپسند عناصر اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں‘ نعیمین ایسوسی ایشن

بدھ 17 دسمبر 2014 17:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسروارث علی شاہین،مفتی حسیب قادری،علامہ قاسم علوی ،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی مسعود الرحمن نعیمی،مولانا شفقت علی یوسفی ،مفتی احمد سعید طفیل ،مفتی بلال فاروق نعیمی،مولانا محمد عمران حسین نعیمی،مولانا علی رضا ساقی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،حاجی امداد اللہ نعیمی اور پروفیسر آصف طاہر نے پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

معصوم جانوں سے کھیلنے والے دہشتگر د مذہب کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔آپریشن ضرب عضب پوری قوم کی آوازہے ۔جسے آخری دہشتگر د کے خاتمے تک جاری رکھا جائے۔امن دشمن قوتوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔رہنما ؤں کا مزیدکہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی ،مذہبی و عسکر ی قیادت اور پوری قوم کو متحد ہوکرآگے بڑھنا ہوگا۔معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔