امریکا کا فلسطین سے متعلق قرارداد ’ویٹو‘ کرنے کا اشارہ

بدھ 17 دسمبر 2014 22:22

امریکا کا فلسطین سے متعلق قرارداد ’ویٹو‘ کرنے کا اشارہ

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) امریکہ نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرار داد وٹو کرنے کا اشارہ دیدیا ہے ، لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کرنے والے فلسطینی وفد کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا کے اعلی سفارتکار نے فلسطینی وفد پر واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اردن کی جانب سے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ممالک میں فلسطین کی تیارکردہ ایک قرارداد 'ویٹو کرنے کا حق استعمال' کر سکتا ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نومبر 2016ء کے اختتام تک فلسطینی سرزمین پر قبضہ ختم کر دے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا کہ فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات کی سربراہی میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں اعلی امریکی سفارتکار کو بتایا کہ اگر واشنگٹن نے فلسطینی سے متعلق قرارداد ویٹو کی تو ایسی صورت میں وہ یو این کی تمام بین الاقوامی ایجنسیوں اور بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق پر مجبور ہوں گے جن میں معاہدہ روم خاص طور پر شامل ہو گا جس کے بموجب فلسطین کو ہیگ کی بین الاقوامی جرائم عدالت میں شمولیت کا حق مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :