طلباء میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج میں داخلہ لیتے ہیں‘ چار سال بعد معلوم ہوتا ہے کہ میڈیکل کالج رجسٹرد ہی نہیں ہے،جسٹس اطہر من اللہ
جمعرات 18 دسمبر 2014 15:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے جمعرات کے روز وزارت صحت کے سیکرٹری شیخ ایوب کیخلاف پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ کونسل کے طلباء افسران کی غلطیوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں‘ طلباء میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج میں داخلہ لیتے ہیں‘ چار سال بعد معلوم ہوتا ہے کہ میڈیکل کالج رجسٹرد ہی نہیں ہے صرف خوبصورت عمارت ہے‘ عدالت نے کہا کہ اب مٹی پاؤ والی پالیسی نہیں چلے گی جو کچھ ہوگا قانون کے مطابق ہوگا۔
جمعرات کے روز پی ایم ڈی سی کی جانب سے وزارت صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ کیخلاف دائر کی گئی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
سیکرٹری ہیلتھ ایوب شیخ اور وفاق کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان افنان کریم کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ پی ایم ڈی سی نے سیکرٹری ہیلتھ کیخلاف پی ایم ڈی سی کے رواں سال ہونے والے الیکشن کے ممبران کا نوٹیفکیشن اور پی ایم ڈی سی کے کام میں وزارت کی جانب سے مداخلت کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالت عالیہ نے پی ایم ڈی سی کیس میں حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے اس کے باوجود سیکرٹری ہیلتھ اور وزارت کی جانب سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی ممبران کی لسٹ وزارت کو بھیج دے وزارت فوری طور پر ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیژتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ پی ایم ڈی سی ایک آزاد ادارہ ہے اسے چلنے دیں۔ اداروں کے کاموں میں مداخلت سے سسٹم ڈی ریل ہوجاتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اب ”مٹی پاؤ“ والی پالیسی نہیں چلے گی بلکہ آئین کے مطابق کام کرنا پڑے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے کسی میڈیکل کالج کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے کیونکہ خوبصورت عمارت کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.