ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ہفتہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا ،7روز میں ایل پی جی کی قیمت 45روپے تک بڑھادی گئی،
کراچی ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130روپے اور لاہور میں150روپے فی کلو ہو گئی
جمعرات 18 دسمبر 2014 21:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ہفتہ کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا ،7روز میں ایل پی جی کی قیمت 45روپے تک بڑھادی گئی جس کے بعد کراچی میں کراچی ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130روپے اور لاہور میں150روپے فی کلو ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ایک بار پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں بے 10سے 20روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 7روز میں تقریبا 45روپے فی کلو ناجائز اضافہ کیا ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق چےئرمین اوگرا نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں بتایا ہے کہ ایل پی جی کی ناجائز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر جمعرات کو اوگرا کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں اوگرا کے تمام اہم ممبران نے شرکت کی اور اوگرا نے اجلاس میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مکمل طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیمیں تیار ہوگئیں تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فلنگ پلانٹوں پر چھاپے مار کر ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا پلان تیار کر لیا گیاہے جبکہ گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے پر جوکوئی بھی مارکیٹنگ کمپنی ملوث ہوگی، فوری طور پر اس مارکیٹنگ کمپنی پر بھاری جرمانہ اور اسکے بعد لائنسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.