ملک بچانے اور قوم کے تحفظ کے لئے حکومت اور فوج سے ہرممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیارہیں،مولاناعلی شیر جتوئی
جمعرات 18 دسمبر 2014 22:34
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) جمعیت علماء پاکستان لاڑکانہ کے صدرمولاناعلی شیر جتوئی،حافظ واحدبخش بھٹو ، مولانا محمد اسلم لانگاہ، مولانا عابد حسین چنہ ودیگر نے پشاور کے افسوسناک واقعے کے خلاف لاڑکانہ میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ پشاور قومی سانحہ ہے ، حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کوکھلی چھوٹ دی گئی جس کے باعث پشاور آرمی اسکول میں دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حکومت دہشتگردوں کے خلاف گھیراتنگ کرے اور فوری طورپر گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اول روز سے کہتے آئے ہیں کہ دہشتگردی میں ایک مخصوص ذہن رکھنے والا طبقہ ملوث ہے جو ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں بظاہر دہشتگردی کو مسترد کرتاہے اور قانونی اداروں اور میڈیاکو اچھی طرح علم ہونے کے باوجود ان کے بھیانک اور مکروہ چہروں کو قوم کے سامنے بے نقاب نہیں کیاجاتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آخریہ سلسلہ کب تک چلتارہے گا، حکومت اور فوج ان عناصر کے خلاف بھرپورکارروائی کیوں نہیں کرتے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی ادارے اپنی کارکردگی بہتربنائیں۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کے قیام کے لئے پرامن اور سلجھے ہوئے طبقے کے لوگوں کو اعتماد میں لیاجائے اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے بھرپورایکشن لیاجائے ہم ملک بچانے اور قوم کے تحفظ کے لئے حکومت اور فوج سے ہرممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.