سندھ پولیس کے موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سندھ پولیس کے موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہر کے تھانوں میں 200 پولیس موبائلیں خراب ہیں ۔ آئی جی سندھ نے دنیا نیوز کی خبر کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ سندھ پولیس کے موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

شہر کے تھانوں میں موجود دو سو سے زائد پولیس موبائلیں خراب ہیں جن میں حساس تھانوں کی پولیس موبائلیں بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے تھانوں کی خراب پولیس موبائلوں کی مرمت سے انکار کر دیا ہے جبکہ اعلی پولیس افسران کے پروٹوکول اور حکومتی شخصیات کے پروٹوکول میں چلنے والی موبائلوں کی مرمت میں دلچسپی لے رہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے خراب پولیس موبائلوں کی مرمت نہ ہونے پر ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ خراب پولیس موبائلوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :