ٹیک لیڈیز کلب کی طرف سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہیدوں کو خراج عقیدت
جمعرات 18 دسمبر 2014 23:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) ٹیک لیڈیز کلب نے ٹیک کلب میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی جس میں خواتین اور بچیوں نے شمعیں روشن کیں اور شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ٹیک لیڈیز کلب کی صدر مسز صبیحہ جمیل اور جنرل سیکرٹری مسز ناہید شیخ نے اِس بہیمانہ و سفاکانہ سانحہ پر گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کیااور دہشت گرد ی کی لعنت سے پاکستان کو پاک کرنے کیلئے حکومت پر تمام تر وسائل بروے کار لانے پر زور دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیکیورٹی کی صورتِ حال بہتر بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا بھرپور کردار اور ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انھوں نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم آپریشن ضربِ عضب کے مقاصد کے مکمل حصول تک افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے)
ہم اِس مُلک کی مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں سب ملکر اِس مملکتِ خداداد پاکستان کیلئے پُر عزم ہیں اور اِس پر کوئی آنچ نہ آنے دیں گیں چاہے اِس کیلئے ہمیں کتنی ہی قُربانیاں دینا پڑیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے ہی بنا تھا اور انشا ء اللہ ہمیشہ دُنیا کی نقشے پر قائم و دائم رہے گا اسکے دُشمن نامراد ہی رہیں گے۔ مُلک دُشمن طاقتیں اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہی رہیں گی۔ تمام حاضرینِ محفل نے شُہدا کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.