اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے، الطاف حسین،
(ن) لیگ حکومت اصغر عباس کے قتل کی ذمہ دار ہے ، قائد ایم کیو ایم
جمعرات 18 دسمبر 2014 23:27
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم چینوٹ ڈسٹرکٹ کے سینئر نائب صدر سید اصغرعباس کی شہادت تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے اور ان کی شہادت سے تحریک ایک سینئر ، مخلص اور ثابت قدم ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے شہید رہنماء سید اصغرعباس کے بڑے بھائی احمدعباس جعفری سے ٹیلی فون پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہی۔
الطاف حسین نے شہید کے بڑے بھائی سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اصغرعباس کی شہادت پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سفاک دہشت گردوں نے برسوں سے تحریک میں کام کرنے والے میرے پیارے بہادر اورثابت قدم ساتھی کو شہید کردیا۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی حکومت ، اصغر عباس کے قتل کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک کیلئے سید اصغرعباس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ان کا نام راہ حق کے شہیدوں میں شامل ہوچکا ہے اور اصغرعباس شہید کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
الطاف حسین نے شہید کے بھائی اور دیگر اہل خانہ سے کہاکہ آپ صبر کریں انشاء اللہ اصغرعباس شہید کے سفاک قاتل اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ اصغرعباس شہید کے بڑے بھائی احمدعباس نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ اور تحریک کے دیگر ذمہ داران نے دکھ کی اس گھڑی میں جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہے اورہمارا دکھ بانٹا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے ۔اصغرعباس کی شہادت کے باوجود حق کی جدوجہد جاری رہے گی اور انشاء اللہ ہم حق پرستی کے اس مشن کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.