دہشت گردی کاخاتمہ حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ‘ پاکستان جمہوری اتحااد

پیر 22 دسمبر 2014 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کاخاتمہ حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونا چایہے ، عسکریت پسندوں کیخلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی مصلحت ملک وقوم کیلئے نقصان کا باعث بنے گی۔ پارٹی کے مرکزی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عدالتوں سے پھانسی کی سزا پانیوالے دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکانے سے نہ صرف ملک میں انصاف کی بالادستی قائم ہوگی بلکہ اپنے جگرگوشوں کو کھونے والے مظلوموں کی بھی دادرسی ہوگی ۔

انہوں نے کہا تمام تر تحفظات کے باوجود دہشت گردی کے ایشو پر حکومت کی مکمل حمایت کرینگے اور امید کرتے ہیں کہ حکمران قوم کی امنگوں اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرینگے ۔

(جاری ہے)

اب وقت آگیا ہے کہ ملکی سلامتی اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا قلع قمع کر نے کیلئے افواج پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔

دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آپریشن ضرب عضب انشااللہ کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوگا۔انہوں نے مزید کہاپشاور کے پاک آرمی اسکول میں 134سے زائد معصوم بچوں اور اساتذہ کی سفاکانہ شہادت نے دہشت گردوں کے مذموم ایجنڈے کوبے نقاب کردیا ہے جس سے اسلام کے نام پربیگناہ اورمعصوم لوگوں کا خون بہانے والوں کی مکروہ سوچ سامنے آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :