پنجاب بھر میں391ٹریفک حادثات05میں افراد جاں بحق،451زخمی

پیر 22 دسمبر 2014 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران391ٹریفک حادثات میں05افراد جابحق اور 451زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ150افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں187ڈرائیورز ،11کم عمرڈرائیور،208مسافراور61پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ104ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت111متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد40حادثات میں51متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ33حادثات میں34متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل456متاثر ہونے والوں میں سے378مرد اور78خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں61افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور277فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور118زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر292موٹر سائیکلز53آٹو رکشے57موٹر کاریں25مسافربس15ٹرک، اور53دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :