قومی میلاد النبی کانفرنس برائے خواتین کل جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں ہوگی،

کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ خواتین کی کثیر تعداد شرکت کریگی‘ترجمان

منگل 23 دسمبر 2014 18:24

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) 30 ویں” قومی میلاد النبی کانفرنس برائے خواتین“ کل (جمعرات) جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ہوگی۔کانفرنس کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی اساتذہ ،طالبات،نعیمین ایسوسی ایشن ویمن ونگ کی عہدیداران سمیت ، مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ خواتین کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی اور جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی خصوصی خطاب فرمائیں گی۔کانفرنس میں شرکت کرنے والی خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک عمرہ کے ٹکٹ کا بھی اعلان کیاجائے گا۔