تجارتی پالیسی میں اصلاحات کے ذریعے شفافیت، استحکام اور کشادگی لائیں گے، آٹو پالیسی جلد ای سی سی کو منظوری کے لیے پیش کردی جائے گی؛وزیر تجارت خرم دستگیر
منگل 23 دسمبر 2014 19:12
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق تجارتی پالیسی میں اصلاحات کے ذریعے شفافیت، استحکام اور کشادگی لائیں گے۔ملکی آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے آٹو پالیسی جلد ہی ای سی سی کو منظوری کے لیے پیش کردی جائے گی جس میں وزارت تجارت کی سفارشات شامل ہیں، آٹو پالیسی ملک میں نئی سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ کے فروغ اور صارفین کے لیے سستی گاڑیوں کو یقینی بنائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پاکستان میں موجود جاپانی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا، پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر، وزارت صنعت و پیداوار، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جاپان سے محض تجارت کا خواہاں نہیں بلکہ جاپان سے جدید ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
اس موقع پر جاپانی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آٹو پالیسی اور ٹیکس سے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں شفافیت لائیں گے، ملکی ٹیکس نظام کو سہل بنایا جائے گا تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت میسر ہو۔ اجلاس میں ٹیکس اور آٹو پالیسی سے متعلق 2 ورکنگ گروپ بنائے گئے جو تمام تفصیلات کے جائز ے کے بعد پالیسی میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.