افغانستان،کنڑ میں جاری آپریشن کے دور ان 151جنگجو مارے گئے ،
دنگم ضلع میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 100 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے، جنرل عبد الحسیب سید خیلی
منگل 23 دسمبر 2014 23:27
کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) افغانستان کے صوبہ کنڑ کے پولیس چیف کے ترجمان کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب گزشتہ 2 روز سے جاری لڑاکے دوران کم از کم 151 طالبان جنگجووٴں کو ہلاک کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل عبدالحبیب سیدخیلی نے کہا کہ دنگم ضلع میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 100 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ لڑائی میں پاکستانی طالبان اور لشکر طیبہ کے جنگجووٴں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میں 17 غیر ملکی جنگجووٴں کی ہلاکت سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر ملکی مقامی جنگجووٴں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔دنگم سرحد سے بہت قریب ہے اور عسکریت پسندوں کو سرحد عبور کرنے افغانستان آنا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاررائیوں کے دوران احتیاط برت رہے ہیں تاکہ سویلین ہلاکتوں کو بچا جاسکے۔
دنگم پاکستان سرحد سے صرف چار کلو میٹر فاصلے پر واقع ہے۔ طالبان نے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو مسترد کیا ہے تاہم انہوں نے اپنے تعداد نہیں دی۔ترجمان نے کہا کہ مقامی افراد سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں تاہم اس میں پاکستانی فورسز یا کسی دیگر عالمی فورس حصہ نہیں لے رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.