کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے،سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
بدھ 24 دسمبر 2014 15:54
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) سپیکر ایاز صادق و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائد اعظم محمد علی جناح کے 138ویں یوم پیدائش جو آ ج جمعرا ت کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے کے موقع پر قوم سے اپنے پیغام میں کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کا شمار 20ویں صدی کے عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو سا لمیت اور ایمانداری کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہر شہری کو تعلیم ، صحت، ترقی اور انصاف کے مساوی مواقعوں کے حق کا تصور پیش کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں امن و خوشحالی کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے اتحاد، یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے ملک کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.