اقوام متحدہ نے اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے کی توثیق کر دی
بدھ 24 دسمبر 2014 15:55
جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے پر عمل در آمد کو ایک ’نئے باب‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس کے نتیجے میں اسلحہ جنگی سرداروں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ تنظیموں تک نہیں پہنچ پائے گا۔
(جاری ہے)
اسلحے کی خرید و فروخت کرنے والی اربوں ڈالر کی تجارت کو منضبط کرنے والے اس معاہدے میں جنگی جرائم اور قتل عام کو فروغ دینے والوں کو ہتھیار فروخت کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔
ابھی تک 60 ممالک نے اس کی توثیق کی ہے جن میں دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والا ملک امریکہ شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ واشنگٹن نے سنہ 2013 میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے لیکن اسے اب امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہے جہاں اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔دنیا میں اسلحے کی خرید و فروخت کرنے والے دیگر بڑے اور اہم ممالک جیسے چین، روس، بھارت اور پاکستان کے بھی اس پر دستخط ہونے باقی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.