کراچی ، سرجانی میں تحریک طالبان کے دو دہشت گرد سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے
بدھ 24 دسمبر 2014 16:28
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سرجانی میں تحریک طالبان کے دو دہشت گرد سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے سرجانی ٹاوٴں کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں طالبان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔
(جاری ہے)
پولیس اور رینجرز پر چھاپے کے وقت دوسرے جانب سے سخت مزاحمت کی گئی، فائرنگ کے تبادلہ میں 2طالبان دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت عدنان اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے جبکہ ان کے چند ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز نے سعید آباد ، ناظم آباد، میٹروول، ملیر ، سعود آباد کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے 6دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیاہے۔ مچھر کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر 3انتہائی خطرناک ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.