توہین ِ رسالت کے مجرموں کو بھی پھانسیاں دی جائیں،جماعت اہلسنّت فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے‘سیدر یاض ،
حکومت عید میلاد النّبیﷺ کے جلسوں جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرے‘مرکزی ناظم جماعت اہلسنت
بدھ 24 دسمبر 2014 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ توہین ِ رسالت کے مجرموں کو بھی پھانسیاں دی جائیں،جماعت اہلسنّت فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے، حکومت عید میلاد النّبیﷺ کے جلسوں جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کرے،وزیراعظم عید میلاد النّبیﷺ کے مبارک موقع پر ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کا اعلان کریں۔
عید میلاد النّبیﷺ کے ہر جلسے اور جلوس میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی،دہشت گرد اسلام کے نام پر معاشرے میں شر پھیلانے کے مجرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں عید میلاد النّبیﷺ کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک اس وقت حالت ِ جنگ میں ہے اس لیے ملک کو نفاق نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔
بے گناہ بچوں کی قربانی ضرور رنگ لائے گی اور قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات ملے گی۔ حکومت فارن فنڈڈ این جی اوز کی سکریننگ کرے اور خارجہ پالیسی کو امریکی دباؤ سے آزاد کیا جائے۔ دہشت گردی کی مذمت نہ کرنا بھی دہشت گردی ہے۔ فوجی عدالتوں کے بغیر دہشت گردوں کو سزائیں سنانا ممکن نہیں رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.