سی ٹی او کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا وزٹ ناقص کارکردگی پر انسپکٹر سمیت 06ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

بدھ 24 دسمبر 2014 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے وزٹ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک انسپکٹر ، 02پٹرولنگ آفیسر سمیت 06ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔سی ٹی او نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے اور رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف انسدادی کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹریفک انسپکٹر گڑھی شاہو ، پٹرولنگ آفیسر سندر داس، پٹرولنگ آفیسر اچھرہ جبکہ پل نہر جیل روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈن یاسر ، کاشف اور نورالحسن کو ناقص کارکردگی کی بناہ پر شوکاز نوٹس دیئے گئے۔سی ی او نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر عوام کی مدداور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔