وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار

پیر 29 اپریل 2024 23:10

وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمدآصف سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلچک بیراکتراگلو نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیر دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعدد فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا۔وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے جس کی خصوصیات مشترکہ پروجیکٹس، مشترکہ مشقیں اور فوجی تربیت ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :