حکومت نے تمام پاکستانیوں کومحفوظ رکھنے اور برابری کے مواقع دینے کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے،نوازشریف،
حکومت تمام اقلیتی شہریوں کو قومی ترقی میں بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے۔کرسمس پرپیغام
بدھ 24 دسمبر 2014 22:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تمام پاکستانیوں بشمول اقلیتوں کومحفوظ رکھنے اور برابری کے مواقع دینے کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ میری حکومت تمام اقلیتی شہریوں کو پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے اور قومی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کیلئے انہیں بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے۔
کرسمس کے موقع پر جو آج ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی مسیحی برادری بالخصوص ہمارے مسیحی ہم وطنوں کو 25 دسمبر (آج) کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں جو بڑی خوشی کے ساتھ کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔(جاری ہے)
کرسمس دنیا بھر میں بھائی چارے، دوستی اور مکمل سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت بن چکی ہے۔
کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبہ میں پیار و محبت کی اعلی اقدار، برداشت، اعتماد اور رحم دلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ کرسمس مناتے ہوئے انسانوں میں ہر قسم کی خطاؤں سے معافی طلب کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور مستقبل میں ان خطاؤں سے بچنے کا عزم پیدا ہوتا ہے اور وہ اس پر مستقل مزاجی سے کاربند رہنے کا عزم کرتا ہے۔ پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے دیئے گئے اس قابل قدر عزم پر عمل پیرا رہنے کا عزم کرتا ہے جس میں انہوں نے اقلیتوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کا واشگاف الفاظ میں عزم کیا تھا، ہم ایک قوم کے طور پر پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات کیلئے مذہب، پیشہ اور نسلی تعلق سے قطع نظر برابری، آزادی کے اصولوں پر کاربند رہنے کیلئے پرعزم ہیں، میری حکومت نے تمام پاکستانیوں بشمول ہماری اقلیتوں کو بقاء کے تقدس کو محفوظ رکھنے اور برابری کے مواقع دینے کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت تمام اقلیتی شہریوں کو پاکستان کا برابر کا شہری سمجھتی ہے اور قومی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کیلئے انہیں بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ میں طبقاتی ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں اور ملک کے طول و عرض میں پائے جانے والے تمام عقائد کے مابین ہم آہنگی اور مفاہمت پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔ اس پرمسرت دن پر میں قومی ترقی خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبہ میں مسیحی برادری کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہوں اور ان کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں ملک کی بے لوث خدمت اور ملک سے وابستگی پر ان کی حب الوطنی کو بھی سراہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ امن، ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے خود کو مکمل طور پر وقف کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میں پرمسرت کرسمس کی تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.