ملک میں یکساں نصاب کیلئے صوبوں سے مشاورت جاری،جلد خوشخبری دیں گے،بلیغ الرحمان،
شہید بچوں نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ہے، وزیر مملکت کا پاک ترک انٹرنیشل سکولز اینڈ کالج کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
بدھ 24 دسمبر 2014 22:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نصاب کیلئے تمام صوبوں سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی قوم کو خوشخبری سنائیں گے، سانحہ پشاور نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو ہلا دیا ہے۔ شہید بچوں نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ہے۔وہ بدھ کو یہاں پاک ترک انٹرنیشل سکولز اینڈ کالج کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
مقابلے میں پورے ملک کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے 9000 کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا مقابلے میں پانچویں کلاس سے لیکر اٹھویں کلاس کی چارکیٹیگریز شامل تھیں آٹھویں کلاسم ین اول پوزیشن لینے والے طالب علم شاہ میر احمد بھتی نے الخوارزمی کا خصوصی اعزاز حاصل کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ترک سکول کے کوآرڈینیٹر مصطفیٰ یلماز نے کہا کہ پاکستان اور ترقی دوستی کے ایک لازوال رشتے سے منسلک ہیں ۔
ترکی کے عوام پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول دونوں ممالک کی دوستی کی عمدہ مثال ہیں اور سکول کے توسط سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں لہرایا ہے۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے مقابلے میں شرکت کرنے اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء کی ذہنی استعداد کار میں اضافہ کرتے ہیں انہوں نے پاک ترک کے ماہرین تعلیم اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.