ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ترقی کے سفر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، محمود خان ،
اری گیشن کی مد میں پہلی بار کروڑوں کا فنڈ خرچ کیا جارہا ہے، وہ زمانہ گزر گیا جب عوام کے پیسوں پر مخصوص لوگ مزے اڑاتے تھے، وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا
جمعرات 25 دسمبر 2014 18:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیرآبپاشی محمودخان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہے ہیں کسی کو عوامی حقوق پرڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایاگیاہے سوات کی تعمیروترقی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ترقیاتی کاموں کے معیارپرسمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوگا۔
ایریگیشن کی مد میں پہلی بار کروڑوں روپے کا فنڈ خرچ کیاجارہاہے وہ زمانہ گزرگیا جب عوام کے پیسوں پر مخصوص لوگ مزے اڑاتے تھے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ننگولئی میں نہر نیک پی خیل ہیڈکی توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس پر 60لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر خاص برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان ، ایم این اے مرادسعید کے بھائی کلیم سعید، خورشید خان اوردیگر بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر محمود خان نے پارٹی کارکنوں اورعلاقے کے عوام پر زوردیا کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کرے اور ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندہی کرے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، کاموں کے معیار اورمیٹرئیل کے استعمال کا پورا پورا خیال رکھاجائیگا انہوں نے خبردار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹرئیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ترقی کی اس سفرمیں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیا جب عوام کاپیسہ مخصوص لوگوں کے جیبوں کی نذر ہوتاتھا اب عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہورہاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.