اولیاء عظام کی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے‘علامہ گلزار حسین چشتی
جمعہ 26 دسمبر 2014 14:20
کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کرام کے نظریہ امن و محبت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، اولیاء عظام کی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت کامونکے کے ناظم علامہ گلزار حسین چشتی اور ضلعی امیر صاحبزادہ محمد عثمان جلالی نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ،حضرت مجدد الف ثانیاور حضرت امام شاہ احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی یاد منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری اور حضرت مجدد الف ثانی نے اپنی زندگی میں کفر والحاد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی شمع کو روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور جیسے سانحات اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے صوفیاء کی روشن تعلیمات کو اپنا کر وطن عزیز پاکستان کو امن کا قلعہ بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خاں فاضل بریلوی نے لوگوں کے دلوں میں عشق مصطفے کی شمع کو فروزاں کیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.