صوبائی دارالحکومت میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی سخت
جمعہ 26 دسمبر 2014 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء)صوبائی دارالحکومت میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کی تمام معروف مساجد، مزارات، خانقاہوں ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی، خصوصاً دربار داتا صاحب ، بی بی پاک دامن اور کربلا گامے شاہ کے باہر پولیس نے بیریئر لگا کر حاضری کیلئے آنے والے زائرین اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے نمازیوں کو واک تھروگیٹس کے علاوہ میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی۔
خواتین کے بیگز کی بھی تلاشی لی گئی۔ خصوصاً برلب سڑک مساجد تو قناعتیں لگا کر ٹریفک کو یکطرفہ کیا گیا اور نمازیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے کئی گز کے فاصلے پر جگہ فراہم کی گئی۔(جاری ہے)
سکیورٹی کے حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد مین وینس نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء سے گفتگو کے دوران کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
موجودہ حالات میں سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کا رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈویژن کی سکیورٹی کی خود نگرانی کریں جبکہ شہر کی سکیورٹی کو میں کود بھی چیک کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں قائم مساجد اور امام بارگاہوں کے خطیبوں، اماموں، ذاکروں کو سختی سے ہدایت دیں کہ کسی بھی دیگر مسالک کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں۔ اگر کسی بھی مسجد یا امام بارگاہ سے کسی بھی قسم کا اشتعال انگیز تحریری مواد برآمد ہوا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے لوؤڈ سپیکرز کو صرف اذان کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ خطبہ اور تقاریر کے لئے مساجد کے اندرونی سپیکرز استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے صرف ایک گیٹ کے علاوہ دیگر دروازے بند کر دیئے جائیں اور نماز کے اوقات میں مساجد کی کمیٹی دروازوں پر اپنے رضا کار سکیورٹی گارڈ تعینات کریں اور کسی بھی اجنبی اور غیر مانوس افراد کے داخلہ کے وقت مکمل چیکنگ کرنے کے علاوہ ان کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کی جا رہی ہے معمولی شک گزرنے پر سواریوں کو گاڑیوں سے اتار کر مکمل تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکاران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ کہ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افسران و اہلکاران جو غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت محکمانہ اور تادیبی کارروائی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.