جاوید میانداد اور عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں ، مصباح الحق
جمعہ 26 دسمبر 2014 17:51
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مثبت سوچ اور فتح کے جذبے کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے، اچھی کارکردگی کے لیے سعید اجمل اور محمد حفیظ کی ضرورت ہوگی جن کے کلیئر ہونے کی امید ہے۔ایک انٹر ویو میں مصباح نے کہا کہ ہمارے دو اہم ترین بولرز سعید اجمل اور محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد ہے اور وہ خود بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں لیکن وہ اگلے سال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پورے یقین اور مثبت سوچ کے ساتھ شرکت کریں گے۔
انہیں اپنے دو تجربہ کار بولرز کے کلیئر ہونے کا بھی یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔ وہ اپنی انجری پر پوری توجہ دے رہے ہیں اور فٹنس کے لیے غیر ضروری جلد بازی نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
انہیں پورا یقین ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے تین چار ہفتے پہلے مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے اور میں ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر اعتماد ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میزبان ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست بڑا دھچکاہے لیکن سیریز کے کئی مثبت پہلو بھی ہیں جس میں سرفراز احمد کی عمدہ بیٹنگ، حارث سہیل کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی اچھی پرفارمنس شامل ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ جاوید میانداد اور عمران خان عظیم کھلاڑی ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
-
پہلے میچ میں آئرلینڈ سے شکست، چیئرمین پی سی بی کی کپتان اور کوچ سے ملاقات، بریفنگ بھی لی
-
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.