بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اسلام آباد میں پایا جانیوالا منفی تاثر درست نہیں،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،
ڈاکٹروں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی، بلوچستان کے طلباء کو اپنی تعلیمی پسماندگی کا ادراک ہے، اب تعلیمی میدان میں بھرپور محنت کررہے ہیں، عوام میں ڈاکٹروں بارے پائے جانیوالے منفی تاثر کو زائل کرنے کیلئے انہیں اپنے رویئے میں تبدیلی لانا ہوگی،وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعہ 26 دسمبر 2014 20:08
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اسلام آباد میں پایا جانے والا منفی تاثر درست نہیں، ڈاکٹروں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان میڈیکل کالج کے آٹھویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو اپنی تعلیمی پسماندگی کا ادراک ہے اور وہ اب تعلیمی میدان میں بھرپور محنت کررہے ہیں ۔
بلوچستان کے کچھ اضلاع کی اب 60سے 70فیصد تک بی ایم سی کی میرٹ کی نشستیں خواتین حاصل کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب میں بی ایم سی کا طالبعلم تھا تو ہمارا سیشن 4سے بڑھ کر 7سال ہوگیا، اس وقت کے گورنر جنرل رحیم الدین نے بی ایم سی کو لالو کھیت قرار دیا تھا، لیکن اب خدا کا شکر ہے کہ صورتحال بدل چکی ہے، طلباء بھی پڑھنا چاہتے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت بھی صوبے میں بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، بلوچستان میں تین نئے میڈیکل کالجز قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ بولان میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائیگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.