آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سرکاری زمینوں کی لوٹ مار،کرپشن کی لعنت کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کروائیں، الطاف حسین،
سرکاری زمینوں کوکوڑیوں کے دام خریدنے ،بیچنے والے عناصر کیخلاف سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں، ایم کیوایم کے سینیٹرز اورارکان قومی وصوبائی اسمبلی معاملے کوایوانوں میں اٹھائیں، رابطہ کمیٹی سے گفتگو
جمعہ 26 دسمبر 2014 22:51
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورآئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اخترنے اپیل کی ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں کی لوٹ ماراور کرپشن کی لعنت کی روک تھام کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے یہ اپیل آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
الطاف حسین نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی جنر رضوان اختر اورپاک فوج کی قیادت ملک کوبچانے کیلئے مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں کے خلاف جرات وہمت اوربہادری کے ساتھ جواقدامات کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اگروہ پاکستان خصوصاً کراچی میں قیمتی سرکاری زمینوں کی کوڑیوں کے دام خریدوفروخت اورکرپشن کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں تویہ ملک پراحسان ہوگا کیونکہ جس طرح مذہبی انتہاپسندعناصر ملک کونقصان پہنچارہے ہیں اسی طرح کرپشن کی لعنت بھی ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.