فیصل آباد، مقامی سول جج گیس چوری کے مقدمہ میں تفتیش کرنے والے پولیس افسر کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:49
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) مقامی سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ حسن عباس سید نے تھانہ بٹالہ کالونی کی ایک فیکٹری حفیظ ڈائنگ بلال ٹاؤن کے مالک محمد حفیظ کو گیس چوری کے مقدمہ میں سزا کیساتھ ساتھ سی پی او فیصل آباد کو تحریری طور پر ہدایت کی ہے کہ گیس چوری کے مقدمہ میں تفتیش کرنے والے پولیس افسر کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں گیس چوری کرنے پر فیکٹری مالک حفیظ کو گذشتہ روز پانچ سال قید اور تیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ گیس چوری کے مقدمات جو مختلف تھانوں میں درج کئے جاتے ہیں‘ متعلقہ پولیس کے تفتیش افسر فیکٹری مالکان سے سازباز کرکے ملزمان کا عدالت میں چالان پیش کرتے وقت اسے بچانے کیلئے غیرقانونی حربہ اختیار کرتے ہیں جس سے مقدمہ کی افادیت ختم ہوجاتی ہے لہٰذا گیس چوری کے مقدمات جو کہ مختلف تھانوں میں درج ہیں ان کی ناقص تفتیش کرنے والے متعلقہ تفتیشی افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.