گوجرانوالہ،پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،
ملزمان دہشتگردی کی کوئی واردات کرنا چاہتے تھے بروقت کارروائی کر کے واردات کو ناکام بنایا گیا‘ ایس پی سٹی
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:22
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزمان کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان 6 ماہ سے ایک مکان کرایہ پر لے کر یہاں رہ رہے تھے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ۔
(جاری ہے)
سانحہ پشاور کے بعد جاری سرچ آپریشن کے دوران ان ملزمان کو اطلاع ملنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔
2 ملزمان علی رضا اور نوید خان کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 3 سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 6 کلاشنکوف ، 25 پستول ، 3 رائفلیں 233 بور اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ نے میڈیا کو بتایا کہ امکان ہے کہ ملزمان گوجرانوالہ میں دہشتگردی کی کوئی واردات کرنا چاہتے تھے ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی واردات کو ناکام بنا دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.