پاکستان پر امن ملک ہے ،دنیا کو باورا کرنے کیلئے آتا ہوں ‘ عامر خان،
آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ناشتے ،ملک ریاض کے عصرانے میں شرکت کرینگے،داتا دربار بھی جائینگے
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان تین روز کے لئے لاہور پہنچ گئے ۔عامر خان آج اتوار وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے جانے والے ناشتے اور بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے عصرانے میں شرکت کے علاوہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار مبارک پر بھی حاضری دیں گے۔ عامر خان گزشتہ روز لاہور آمد کے بعد ایلیٹ فورس کی سکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد بیرونی دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کسی طرح کے سکیورٹی خدشات نہیں۔ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے،یہاں پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں۔ عامر کا کہنا تھا کہ وہ ہر دفعہ اپنے والدین کے ساتھ آتے ہیں ،جلد ہی بیٹی اور اہلیہ کو بھی لے کر پاکستان آئیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.