وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس،امن عامہ کی صورتحال اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ،
عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ،اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں ، سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے وضع کردہ پلان پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے ‘ وزیراعلیٰ کی ہدایت
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال اورسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اوراس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تندہی اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دیں۔سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے وضع کردہ پلان پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔اشتعال انگیز لٹریچر اور موادپھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ کانظام ہونا چاہیے۔
اس مقصدکیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے ۔متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں ۔ صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،رانا مشہود احمد ،ایم این اے حمزہ شہبازشریف،ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،ایم پی اے رانا ثناء اللہ ،معاون خصوصی رانا مقبول،آئی جی پولیس،سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.