ملائشیاء کا ایک اور مسافر طیارہ لاپتہ ، سرچ آپریشن شروع ، روسی ٹی وی کا خطرناک دعویٰ
اتوار 28 دسمبر 2014 11:52
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) ملائیشیاء کی نجی ایئرلائن ایئرایشیاء کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیاہے جس میں مجموعی طورپر 161 افراد سوار تھے ، طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سنگاپور اور انڈونیشیاء کی فضائیہ اور نیوی نے سرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ روسی ٹی وی نے طیارہ تباہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ائیرایشیاٗ ء کا بدقسمت طیارہ سورابیا سے سنگاپور جاری تھا اور اُڑان بھرنے کے 42 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔
بدقسمت طیارے’ کیو زیڈ 8501 ‘میں 17بچوں ، چھ غیرملکیوں سمیت 155 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے ، مسافروں میں سے تین کا تعلق کوریا، ایک کا سنگاپور، ایک کا برطانیہ سے تھا۔ رابطہ منقطع ہونے کے بعد سنگاپورا ور انڈونیشیاء کی فضائیہ اور نیوی نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے سے قبل جہاز نے غیرمعمولی روٹ متبادل روٹ کا معلوم کیا ، اجازت مانگی جس کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔
بتایاگیاہے کہ مسافر جہاز سے جس وقت رابطہ منقطع ہوا، وہ جاوا کے جزیرے بیلی ٹونگ پر سمندرکے اوپر تھا اور 32،000 فٹ بلندی پر پرواز کررہاتھا ۔ ایئرایشیاء کے مسافر طیارے کے لاپتہ ہونے کا امریکی صدر باراک اوباما نے نوٹس لے لیا ۔وائیٹ ہائوس کے ترجمان کے مطابق صدر کو طیارے کی گمشدگی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹرکررہے ہیں ، صدرمسلسل رابطے میں ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک روسی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ کچھ گھنٹے پہلے لاپتہ ہونے والے ملائیشین کمپنی کے طیارے کا ملبہ مل گیاہے،یہ ملبہ جزائر بلیٹنگ کے قریب سے ملا تاہم مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں اور ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.