ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے فنڈز کا حصول،
گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
اتوار 28 دسمبر 2014 15:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں گیس پائپ لائن بچھانے اور گیس کنکشن کی فراہمی کے لئے فنڈز کے حصول کی خاطر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت پٹرولیم دستاویزات کے مطابق حکومت نے سوئی نادرن گیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہدایات کی تھی ۔ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے لیکن گیس کمپنیوں نے فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر حکومت کی یہ ہدایت مسترد کر دی تھی۔
حکومت نے اس قسم کا مطالبہ گزشتہ سال بھی کیا تھا۔گیس کمپنیوں نے اپنے سالانہ ریونیو بڑھانے کے لئے جو پٹیشن اوگرا میں دائر کی تھی تو اس میں ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کو فنانس کرنے کے لئے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
قانون کے مطابق گیس کمپنیاں اس وقت تک نہیں سکیمیں شروع کرنے کی مجاز نہیں جب تک وہ پہلے سے موجودہ نیٹ ورک کو گیس فراہم نہ کر سکیں۔
دستاویزات کے مطابق گیس کمپنیاں سالانہ گیس فروخت کی شرح میں کمی آرہی ہے یہ کمپنیاں ٹرانسمشن لائن میں اضافہ کررہی ہیں ۔اوگراحکام کی ملی بھگت سے حکومت گیس قیمتوں میں یکم جنوری سے اضافہ کر کے 10 ارب روپے اضافی گیس کمپنیوں کو ملیں گے اور یہ10 ارب روپے گیس کمپنیوں کے فنڈز سے ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے فنڈز ان کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے پورے ہوں گے ۔دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ حکومت عوام سے کیا فراڈ کرنے جارہی ہے جو کہ اب پکڑی گئی ہےمزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.