کراچی، پرانا حاجی کیمپ صدیق وہاب روڈ جناح آبادکی ٹمبر مارکیٹ میں شدید آتشزدگی 20گودام، 100سے زائد دکانیں اور35عمارتیں متاثر،آگ پر 11گھنٹے بعد قابو پالیاگیا ،ٹمبر مارکیٹ اور اطراف کے رہائشی علاقوں کو بھی خالی کروالیا گیا
اتوار 28 دسمبر 2014 16:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کراچی میں لیاری کے علاقے پرانا حاجی کیمپ صدیق وہاب روڈ جناح آبادکی ٹمبر مارکیٹ میں شدید آتشزدگی 20گودام، 100سے زائد دکانیں اور35عمارتیں متاثر،آگ پر 11گھنٹے بعد قابو پالیاگیا ہے،آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی40گاڑیاں او ر عملہ8گھنٹے سے مسلسل آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کرتی رہیں، ٹمبر مارکیٹ اور اطراف کے رہائشی علاقوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ، تاہم کروڑوں روپے کی مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گوادم میں رات تقریباً1بجکر20منٹ پر آگ لگی تھی آگ لکڑی کے گودام میں لگی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی اور خوفناک صور ت اختیار کرگئی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ نے فوراً پہلے10گاڑیاں روانہ کردی تھیں جبکہ ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں لیکن آگ بے قابو ہونے اور خوفناک آتشزدگی کی صورت اختیار کرنے پر شہر کے دیگر اداروں پاک نیوی،کراچی پورٹ ٹرسٹ،اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بھجانے کا کام شروع کردیا فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بھجانے کے کام میں 40کے قریب گاڑیاں مسلسل کام کرتی رہیں جس کے باعث صبح تقریباً8بجے تک آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیااور دوپہر 12بجے تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.