باکسنگ اکیڈمی کے قیام کیلئے عالمی باکسر عامر خان اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے درمیاں ایم او یو پر دستخط،اکیڈمی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قائم کی جائے گی، 8سو افراد مقابلے دیکھ سکیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور اور عامر خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے،دنیا بھر سے اکیڈمی بنانے کی پیشکش ہوئی مگر پاکستان میرا وطن ہے چاہتا ہوں یہاں کا ٹیلنٹ ملک کا نام دنیا میں روشن کرے، خود ٹریننگ دوں گا، باکسر عامر خان،آج قوم کیلئے خوشی کا موقع ہے، باکسنگ اکیڈمی پاکستان کیلئے عامر خان کا تحفہ ہے، جولائی میں اکیڈمی کام شروع کردے گی‘ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد
اتوار 28 دسمبر 2014 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28دسمبر۔2014ء) معروف عالمی باکسرعامر خان اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے درمیان نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ہیں، تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفتر میں منعقد ہوئی، اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے مجھے دنیا بھر سے اکیڈمی بنانے کی پیشکش ہوئی ہیں مگر میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن دیکھنا چاہتا ہوں، باکسر عامر خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے، تقریب میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالمی باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ بنانے سے مجھے دلی خوشی ہوئی ہے پاکستان میرا وطن ہے، یہاں کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے میں چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، میرا تجربہ، میرا کھیل سب کچھ پاکستان کیلئے ہے اور یہ چاہتا ہوں کہ میرے وطن کے لوگ میرے کھیل اور تجربے سے استعفادہ کریں، اسی لئے لاہور میں باکسنگ اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں، اس کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون کا مشکور ہوں، عامر خان نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب یوتھ فیسٹیول منعقد کرایا جو کہ ایک بہترین ایونٹ تھا جس سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھرپور موقع ملا، اکیڈمی میں خود بچوں اور نوجوانوں کو ٹریننگ دونگا، اس کے علاوہ میرے کوچ اور ٹرینر بھی بچوں اور نوجوانوں کو تربیت دیں گے، 5سال بعد پاکستان میں باکسنگ کے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سب کے سامنے ہوگی، اکیڈمی میں گراس روٹ لیول سے بچوں کو تربیت دیں گے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.