دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 5 بچوں سمیت37 افراد زخمی
پیر 29 دسمبر 2014 11:09
قصور/رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور پانچ بچوں سمیت سینتیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوہاٹ میں ٹرک اور سوزوکی وین کی ٹکر سے ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور کئی زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچے ۔
رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک 78 پی کے قریب خان پور روڈ پر کراچی سے لاہور جانے والی بس دھند کے باعث مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے)
حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ اوکاڑہ بائی پاس رینالہ خورد کے قریب شدید دھند کی وجہ سے دو بسیں ٹریلر سے ٹکرا گئیں ۔ ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔
قصور لاہور روڈ پر دھند کے باعث وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوگئی ۔ تصادم میں ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ دوسری طرف کوہاٹ یونیورسٹی کے قریب بنوں روڈ پر ٹرک نے سوزوکی وین کو ٹکر مار دی ۔ ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.