ایس ایچ او کی پٹائی کرنے پر 20 باراتی گرفتار
پیر 29 دسمبر 2014 12:30
گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) پولیس نے سٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) اور ان کے عملہ کی پٹائی کرنے والے 20 باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔ ایمن آباد پولیس نے اتوار کو بتایا کہ انہیں شکایت ملی تھی کہ ایک شادی کی تقریب میں شامل کچھ باراتی شراب پینے کے بعد غل پاڑہ کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اس پر متعلقہ ایس ایچ او انسپکٹر قیصر عباسی پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے موقع پر پہنچے اور نشے میں دھت باراتیوں کی سرزنش کی۔
باراتی پولیس کی سننے کے موڈ میں نہیں تھے بلکہ وہ اس 'مداخلت' پر غصہ میں آ گئے۔ تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد مدہوش باراتیوں نے ایس ایچ او اور دوسرے اہلکاروں کی لاٹھیوں اور لاتوں سے پٹائی کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر صدر کے ایس پی سید خان حسین پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دولہے کے والد نذرسمیت 20 باراتیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.