طیارہ حادثہ، ائیرایشیاء کے آپریشنزپر نظرثانی کی جائیگی،انڈونیشیائی وزیر ٹرانسپورٹ

پیر 29 دسمبر 2014 17:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) انڈونیشیاء کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پیر کو بتایا کہ حکومت 162مسافروں کو لے جانے والے طیارے کے لاپتہ ہونے کے تناظر میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں ائیرایشیاء کے آپریشنز پر نظرثانی کرے گی۔

(جاری ہے)

اگناسیس جوہن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم زمینی حقائق کو دیکھیں گے،جیسا کہ انڈونیشیاء میں ائیرایشیاء کی آپریشن پر نظرثانی کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں اس کی تمام سرگرمیاں بہتر ہوں۔

ائیربس A320-200انڈونیشیاء کے مشرقی جاوا میں سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے گزشتہ روز اس وقت لاپتہ ہوگیا جب عملے نے خراب موسم کے باعث پرواز کا منصوبہ تبدیل کرنے کی درخواست کی،واضح رہے کہ راوں سال ملائیشیاء کی کمپنی کو یہ تیسرے بحران کا سامنا ہے۔ائیرایشیاء،جو کبھی بھی ہلاکت خیز حادثے کا شکار نہیں ہوا،نے کہا ہے کہ لاپتہ طیارے کی 16نومبر کو مرمت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :