امجد خان آفریدی کا فوری طور پر گڑھی میاں گان ڈھوڈہ کو ایک کلومیٹر طویل 2انچ اور سوا انچ قطر پائپ، ایک ماہ کے اندر گیس فراہمی کا اعلان
پیر 29 دسمبر 2014 17:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل و سیاحت امجد خان آفریدی نے فوری طور پر گڑھی میاں گان ڈھوڈہ کو ایک کلومیٹر طویل 2انچ اور سوا انچ قطر پائپ اور ایک ماہ کے اندر اندر گیس فراہمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں گیس فراہمی منصوبوں پر عائد پابندی تقریبا ایک ماہ قبل اٹھالی گئی ہے اور اب بلا رکاؤٹ پہلے ہی منظور شدہ منصوبوں پر میرٹ کے مطابق کام ہوگا۔
یہ اعلان انہوں نے گڑھی میاں گان ڈھوڈہ 30لاکھ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر شدہ ایک کلومیٹر لمبی سڑک کے افتتاح کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر موصوف نے اس موقع پر گڑھی میاں گان میں تمام گلیوں اور نالیوں کی پختگی ، چند عدد ٹرانسفارمرز اور بجلی کھمبوں جیسی منصوبے رواں مالی سال میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔(جاری ہے)
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل نے کہا کہ وہ گزشتہ دور اقتدار میں حلقے کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایفاکرچکے ہیں اور اب بھی ان ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے جسے وہ کماحقہ عملی جامہ پہنا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے کو پسماندگی کی د لدل سے نکالنے اورا سے صوبے کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ لانے کیلئے پارٹی قائد عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کی کی مکمل سرپرستی اور تعاون حاصل ہے اور دونوں نے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بھچانے اور عوام کی صدیوں پرانی احساس محرومیت کی خاتمے کیلئے کثیر فنڈز فراہم کرنے میں ہمشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔امجد آفریدی نے کہا کہ وہ عوام ہی کے ووٹوں کے بل بوتے پر اسمبلی پہنچے ہیں لہذا وہ کسی صورت علاقے کے جملہ مسائل سے چشم پوشی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انکی 7 سال کی کارکردگی گزشتہ 60مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے اور وہ ہر وقت عوام اور مخالفین کے احتساب کے لئے تیار ہے۔قبل ازیں مشیر موصوف نے فیتہ کاٹ کر نئی پختہ سڑکا کا باقاعدہ افتتا ح کیا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.