ملٹری کورٹس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ ججز کو جنرل اور بریگیڈیئر جیسا تحفظ فراہم کیا جائے،کراچی بار ایسوسی ایشن ،
ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں ہمارے حساس اداروں کا ہاتھ ہے، ملک میں فوج کمرشلائز کام کر رہی ہے جو فوج کو زیب نہیں دیتا، فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، فوج کو مختلف اداروں میں الجھایا ہوا ہے وہ ملک کی کیسے حفاظت کرے گی، حکومت اگر ملٹری کورٹس بنانا چاہتی ہے تو پہلے ایسا قانون بنائے جس میں ملٹری کورٹس بننے کی گنجائش ہو، صدر صلاح الدین
پیر 29 دسمبر 2014 20:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر صلاح الدین نے کہاہے کہ ملٹری کورٹس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ ججز کو جنرل اور بریگیڈیئر جیسا تحفظ فراہم کیا جائے، ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں ہمارے حساس اداروں کا ہاتھ ہے، ملک میں فوج کمرشلائز کام کر رہی ہے جو فوج کو زیب نہیں دیتا، فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، فوج کو مختلف اداروں میں الجھایا ہوا ہے وہ ملک کی کیسے حفاظت کرے گی، حکومت اگر ملٹری کورٹس بنانا چاہتی ہے تو پہلے ایسا قانون بنائے جس میں ملٹری کورٹس بننے کی گنجائش ہو۔
اس بات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ملٹری کورٹس کے خلاف احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ہمراہ نئے منتخب ہونے والے صدر نعیم قریشی، ایڈووکیٹ شہادت اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں ہمارے حساس اداروں کا ہاتھ ہے۔ ملک میں فوج کمرشلائز کام کر رہی ہے جو کہ فوج کو زیب نہیں دیتا فوج کا کام ہے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا فوج کو مختلف اداروں میں الجھایا ہوا ہے وہ ملک کی کیسے حفاظت کرے گی حکومت اگر ملٹری کورٹس بنانا چاہتی ہے تو پہلے ایسا قانون بنائے جس میں گنجائش ہو ملٹری کورٹس بننے کی۔
بیرسٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ اگر ان ججزکو بریگیڈئر اور میجر جیسا پروٹوکول اور تحفظ ملے تو یہی بہتر نتائج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ فوجی کورٹس بنیں لیکن انہوں نے جمہوری عمل کو لپیٹ دیا تھا۔ بیرسٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ دہشت گردی کے خلاف ہے لیکن دہشت گردی کا حل یہ نہیں ہے کہ عدالتی نظام فوج کو دے دیا جائے۔ نو منتخب صدر کراچی بار نعیم قریشی نے کہاکہ عدالتوں میں بریگیڈیئر بیٹھے گے اور ان کے ماتحت دو ججز ہوں گے جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جب آپ میس اور بیس کی حفاظت کرسکتے ہیں تو سرحدوں کی حفاطت بھی کریں ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.