سینٹ ،بی این پی عوامی کا سانحہ پشاور پر جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ ،
حکومت دہشتگردی کی تعریف واضح کرے،تحفظ پاکستان بل الماری کی زینت بن چکا ہے اسے دہشتگردوں کیخلاف استعمال کیا جائے،جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیں،پاکستان کی 18کروڑ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے،سینیٹر کلثوم پروین کا سینٹ میں اظہار خیال
پیر 29 دسمبر 2014 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) نے سانحہ پشاور پر جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ کردیا او ر کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کی تعریف واضح کرے،تحفظ پاکستان بل الماری کی زینت بن چکا ہے اسے دہشتگردوں کے خلاف استعمال کیا جائے،جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیں، 18کروڑ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں بی این پی کی سینیٹر کلثوم پروین نے سانحہ پشاور پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ سانحہ پشاور میں درجنوں بچے شہید ہوئے اس پر تو طاہر القادری نے دو الفاظ بھی افسوس کیلئے نہیں کہے لیکن لاہور ماڈل ٹاؤن واقعہ پر تو سروں میں ریت ڈالی گئی،ہمیں دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے ملک کو ٹھیک کرنا ہوگا اور ملک میں امن لانا ہوگا کیونکہ پشتونوں اور بلوچوں کو دہشتگرد قرار دینے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی بلکہ اب توسرائیکی اور سندھی بھی نکل آئے ہیں،سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ افغان مہاجرین کو یو این او کے ساتھ رجسٹرڈ کرکے اپنے ملک باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.