پاکستانی فلم ” گڈ مارننگ کراچی “نئے سال کے آغاز پر یلیز ہوگی،
فلم کی ہدایت کار صبیحہ ثمر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سویرا ندیم، صبا حمید، فرحان علی آغا، خالد ملک اور دیگر شامل ہیں
منگل 30 دسمبر 2014 11:54
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) پاکستانی فلم ”گڈ مارننگ کراچی“ نئے سال کے آغاز پر ریلیز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔نوے منٹ دورانیے کی یہ فلم ایک غریب لڑکی کی ماڈل بننے کی خواہش اور جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے۔ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس کی ماں اس کی شادی کرنا چاہتی ہے لیکن رفینا کی آنکھوں میں تو ایک بڑی اور نامور ماڈل بننے کے خواب سجے ہیں۔
رنگ و روشنی کی چکاچوند کے سفر میں رفینا کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے فلم میں رفینا کا کردار ادا کیا ہے جو ان کی”زندہ بھاگ“ کے بعد دوسری پاکستانی فلم ہے۔فلم کی ہدایت کار صبیحہ ثمر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سویرا ندیم، صبا حمید، فرحان علی آغا، خالد ملک اور دیگر شامل ہیں۔دو برس قبل انگلش زبان میں بننے والی اس فلم کو متعدد بین الاقوامی فلمی میلوں میں دکھایا جا چکا ہے۔جبکہ کراچی میں اتوار کو پریمئیر کے موقع پر وہاں آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ اچھی فلموں کے آنے سے پاکستانی سینما کا سنہرا زمانہ ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے پر تصاویر وائرل
-
جوا ایپ پروموشن کیس :ٹک ٹاکر اقراء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
-
یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع
-
اداکارہ مومنہ اقبال تنازعہ: جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا حکم معطل
-
بھارت نہیں چاہتا پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی
-
گزشتہ نسل نے مصنوعی ذہانت کی سہولت کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کی،عائزہ خان
-
یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور
-
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ ایم پی اے تنازع، مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
جواء ایپ تشہیر کیس،یوٹیوبر اقرا ء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی
-
بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27جولائی تک گرفتاری سے روکدیا
-
معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.