وزیراعلی کی ہدایت کی روشنی میں ملٹری فارمز کے مزارعین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں‘ ملک ندیم کامران
منگل 30 دسمبر 2014 16:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کمشنرز صاحبان کو ملٹری فارمز کے مزارعین کو درپیش مسائل میں انتہائی سنجیدگی سے کام لینے اور ایک ہفتہ کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، مقررہ مدت میں سروے رپورٹ پیش نہ کرنے والے اور مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات بورڈ آف ریونیو کے کمیٹی روم میں صوبہ کے مختلف فارموں کے مزارعین کے مسائل کے حل کے لئے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف، ممبر کالونیز، کمشنر ساہیوال ڈویژن و ملتان ڈویژن ، ڈی پی اوساہیوال ، ملتان اور اوکاڑہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کو ہدایت کی کہ وہ تفصیلی سروے رپورٹس کے لئے آج ہی کمشنر صاحبان کو چھٹی ارسال کریں تاکہ آمدہ رپورٹ کی روشنی میں مربوط حکمت عملی طے کرکے فیصلہ کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت زمین کے اصل حقداروں کو ان کے حق سے محروم نہیں کرے گی۔ملک ندیم کامران نے کہا کہ کمشنر صاحبان کے ساتھ ساتھ پاک فوج، سیڈ کارپوریشن ، محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک کے اعلی افسران کو بھی مراسلے بھیجے جائیں اور ان فارموں کے سلسلہ میں ان کا موقف بھی معلوم کیا جاسکے۔انہوں نے ان محکموں اور اداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کے لئے سیکرٹری کالونیز کو فوکل پرسن مقرر کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ مزارعین کے مسائل کے حل کے لئے ڈیٹا جمع کرکے تمام متعلقہ محکموں کی آراء اور موقف جاننے کے بعد اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.